آر پی او سرگودھا، خوشاب پولیس ضلعی انتظامیہ کی جانب سے الگ الگ الوداعی تقاریب

 آر پی او سرگودھا، خوشاب پولیس  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے الگ  الگ الوداعی تقاریب

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے تبادلے کے موقع پر آر پی او سرگودھا، خوشاب پولیس ضلعی انتظامیہ خوشاب کی جانب سے ان کے اعزاز میں الگ الگ پر اوقار الوداعی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ الوداعی تقریب میں ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، ایس پی انویسٹی گیشن سید اﷲ خان سمیت ضلع بھر کے پولیس افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکا نے ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ضلع خوشاب میں تعیناتی کے دوران بہترین انتظامی صلاحیتوں، جرائم کی روک تھام، امن و امان کے قیام اور عوامی خدمت کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا۔شرکا نے کہا کہ ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے اپنے دورِ تعیناتی میں پیشہ ورانہ مہارت، فرض شناسی اور بہترین قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوشاب پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی خوش اخلاقی، ہمدردانہ رویہ اور ماتحت افسران و اہلکاروں کے ساتھ شفقت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔خوشاب پولیہس جانب سے منعقدہ تقریب میں پولیس افسران نے اپنے نڈر بے باک اور جری افسر کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افسران نہ صرف خوشاب پولیس بلکہ پولیس سروس آف پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ تینوں تقاریب کے اختتام پر خوشاب سے تبدیل ہونے والی ڈی پی او خوشاب کو اعزازی سوینئر اور گرانقدرتحائف پیش کئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...