جھرکل روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن ،غیر قانونی تھڑے جھونپڑیاں اور دیگر تجاوزات کو ہٹا دیا گیا

جھرکل روڈ پر تجاوزات کے خلاف  آپریشن ،غیر قانونی تھڑے جھونپڑیاں  اور دیگر تجاوزات کو ہٹا دیا گیا

خوشاب(نمائندہ دُنیا)اسسٹنٹ کمشنر شازیہ رحمن کی سربراہی میں نور پور میں تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن کے دوران جھرکل روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

 اس دوران دکانوں کے آگے قائم غیر قانونی تھڑے جھونپڑیاں اور دیگر تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں کی جانے والی اس کارروائی سے نہ صرف سڑک کو تجاوزات سے پاک کرکے آمدورفت میں آسانی اں پیدا ہوئییں بلکہ شہرکا حسن بھی نکھر کر سامنے آ گیا تحصیل انتظامیہ نے شہریوں اور دکانداروں کو ہدائت کی ہے وہ سرکاری جگہوں پر تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے دست تعاون بڑھائیں ۔دوسری جانب شہریوں نے بھی تجاوازات کیخلاف جاری کاروائیوں کا خیر مقدم کرتے ہو ئے پورے شہر سے بلا امتیاز تجاوزات ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...