کسان شدید معاشی دباؤ کا شکار، شوگر ملز فوری کرشنگ سیزن شروع کریں:محمد افضل

کسان شدید معاشی دباؤ کا شکار، شوگر ملز  فوری کرشنگ سیزن شروع کریں:محمد افضل

شاہپور صدر (نامہ نگار ) جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) چودھری محمد افضل میکن نے کہا ہے کہ بجلی، ڈیزل اور کھاد کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے کسانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ، جبکہ مہنگے زرعی اخراجات کے باعث کاشتکار پہلے ہی شدید معاشی دباؤ کا شکار ہیں۔

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ کسانوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے اور شوگر ملز کو بلا تاخیر کرشنگ سیزن شروع کرنے کا پابند بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ کھاد، ڈیزل اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے زرعی شعبے کو شدید متاثر کیا ہے ، جبکہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے کرشنگ سیزن شروع کرنے میں تاخیر سے گنا کاشت کرنے والے کسانوں کی مشکلات مزید بڑھ رہی ہیں۔چوہدری محمد افضل میکن نے مطالبہ کیا کہ حکومت تمام شوگر ملز کو فوری طور پر کرشنگ سیزن شروع کرنے کی ہدایت جاری کرے تاکہ کاشتکار اپنی گنے کی فصل بروقت فروخت کر سکیں اور ممکنہ معاشی نقصان سے محفوظ رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...