غیر معیاری فاسٹ فوڈ اور بازاری کھانوں کا استعمال معدے کی بیماریوں میں اضافے کا سبب :ڈاکٹر عمر فاروق
فاروقہ/سرگودھا (نمائندہ دنیا )ڈاکٹر عمر فاروق نے کہا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ اور غیر معیاری خوراک کے استعمال کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد معدے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہے ۔
اس کی ایک بڑی وجہ شوارما، بازار کے غیر معیاری کھانے اور زیادہ مصالحے والے فاسٹ فوڈ کا استعمال ہے ، جس سے بالخصوص بچے اور نوجوان متاثر ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بازاری اور غیر معیاری کھانے انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہیں۔ نوجوان نسل آج کل زیادہ تر بازاری کھانوں کو ترجیح دیتی ہے ، جبکہ ان کے ساتھ کوک اور دیگر مشروبات کا بے دریغ استعمال بھی معدے کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ۔ڈاکٹر عمر فاروق نے مزید کہا کہ اگر غیر معیاری خوراک کے استعمال کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو معدے کے امراض میں جس تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، وہ مستقبل میں انتہائی تشویش ناک صورت حال اختیار کر سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments