جوہرآباد ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سپرد خاک
جوہرآباد ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سپرد خاکعلاقے کی فضا سوگوار، کسی سرکاری افسر نے متاثرہ خاندان سے تعزیت تک نہ کی
خوشاب (نمائندہ دنیا ) جوہرآباد سکیسر روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو آہوں اور سسکیوں کی فضا میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔متوفیہ عصمت بی بی، ان کے دو بیٹوں، ایک بیٹی اور ایک قریبی عزیز کی میتیں جب ایک ساتھ عظمت کالونی جوہرآباد میں ان کے گھر پہنچیں تو ہر طرف کہرام مچ گیا۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر چہرہ سوگوار تھا۔ مرحومین کے رشتہ داروں، عزیز و اقارب کی آہ و بکا اور گریہ و زاری سے پورے علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔افسوسناک امر یہ ہے کہ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی المناک اموات کے باوجود کسی سرکاری افسر یا سیاسی شخصیت نے متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ کر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار نہیں کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments