مہاجرین سے متعلق قوانین پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
میانوالی (نامہ نگار)میانوالی پولیس کے افسران و اہلکاروں کے لیے انسانی حقوق اور مہاجرین سے متعلق قوانین پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔
میانوالی میں شارپ پاکستان (SHARP) کے زیر اہتمام، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کے اشتراک سے انسانی حقوق اور مہاجرین سے متعلق قوانین پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ کے دوران شارپ پاکستان کے ماہرین نے میانوالی پولیس کے افسران و اہلکاروں کو انسانی حقوق کے تحفظ، مہاجرین سے متعلق قومی و بین الاقوامی قوانین، قانونی تقاضوں اور پولیس کے پیشہ ورانہ کردار کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔شرکاء کو دورانِ ڈیوٹی انسانی حقوق کے احترام، اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میںبہتری کے حوالے سے تربیت دی گئی۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کا کہنا تھا کہ پولیس افسران کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافہ اور جدید تقاضوں کے مطابق تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ایسی تربیتی ورکشاپس سے پولیس افسران کی صلاحیتوں میں نکھار آتا ہے اور عوام کو قانون کے مطابق بہتر خدمات اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments