ذیشان علی کی پہلی پرواز نے خلا بازی کی دنیا میں ایک عظیم کامیابی،نواب ملک امیر

ذیشان علی کی پہلی پرواز نے  خلا بازی کی دنیا میں ایک عظیم  کامیابی،نواب ملک امیر

داؤدخیل (نماندہ دنیا) پاک چین دوستی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر چین کے خلائی سنٹر سے خلائی سٹیشن تک پاکستان کے پہلے خلا باز ائر کموڈور ذیشان علی کی پہلی پرواز نے خلا بازی کی دنیا میں ایک عظیم کامیابی ہے ۔

 ان خیالات کا اظہا پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نوجوان قائدین کالاباغ گروپ نواب ملک امیر محمد خان اور نوابزادہ ملک مزمل علی خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ معروف ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے کامیاب ایٹمی تجربات کرکے نہ صرف پاکستان کو عالمی ایٹمی طاقتوں کی صف میں شامل کیا بلکہ پاکسان ایک مضبوط ۔مستحکم اور محفوظ ریاست بن گیا ہے ۔ آج پاکستانی خلاباز ائر کموڈور ذیشان علی کی کاوشوں۔محنت اور لگن سے پاکستان نے ایک بار پھر خلابازی کی دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں۔ نواب ملک امیر محمد خان اور نوابزادہ ملک مزمل علی خان نے اس موقع پر ائر کموڈور ذیشان علی کو ان کی کامیابیوں پر مبارکباد دی۔۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...