ڈیزل کی قیمت برقرار رہنے سے ٹرانسپورٹرز کو خاطر خواہ ریلیف نہیں ملا:سید محمد حسنین شاہ

ڈیزل کی قیمت برقرار رہنے  سے ٹرانسپورٹرز کو خاطر خواہ ریلیف  نہیں ملا:سید محمد حسنین شاہ

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) نائب صدر ٹرانسپورٹ یونین جنرل بس اسٹینڈ سید محمد حسنین شاہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل براہ راست ٹرانسپورٹ سیکٹر اور عام شہریوں کے اخراجات پر اثر انداز ہوتا ہے ۔

 پٹرول کی قیمت میں حالیہ کمی خوش آئند ہے ، تاہم ڈیزل کی قیمت برقرار رہنے سے پبلک ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو خاطر خواہ ریلیف نہیں مل سکا، کیونکہ بسوں اور دیگر بڑی گاڑیوں کا بنیادی ایندھن ڈیزل ہے ۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید مناسب کمی کی جائے اور قیمتوں کے تعین کا ایسا مستقل اور قابل عمل نظام بنایا جائے جس سے ٹرانسپورٹرز کو کاروباری منصوبہ بندی میں آسانی ہو۔ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں ٹرانسپورٹرز بھی کرایوں میں مناسب ریلیف دینے کے پابند ہوں گے تاکہ اس کا فائدہ براہ راست مسافروں تک پہنچ سکے ۔ حکومت ٹرانسپورٹ سیکٹر کو درپیش اخراجات، گاڑیوں کی دیکھ بھال، ٹائروں اور دیگر بڑھتے ہوئے اخراجات کو بھی مدنظر رکھے ، کیونکہ ٹرانسپورٹ کا شعبہ متاثر ہونے سے عام آدمی کی سفری سہولیات بھی متاثر ہوتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...