حکومت نے عوام کے ساتھ اپنے حامیوں کو بھی مایوس کیا شفقت عباس اعوان

 حکومت نے عوام کے ساتھ  اپنے حامیوں کو بھی مایوس کیا شفقت عباس اعوان

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ایم این اے شفقت عباس اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کو بھی مایوس کیا ہے جنہوں نے انہیں قوم پر مسلط کیا تھا۔

 اب قومی حکومت بننے کی باتیں ہو رہی ہیں، قومی حکومت بنی تو پی ٹی آئی دیکھے گی کہ کیا صورتحال بنتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ کو انصاف فراہم کیا جائے ۔ ان کے کیسز کی لائیو اسٹریمنگ ہونی چاہیے کیونکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کیسز سیاسی نوعیت کے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی آج جدوجہد آئین کی حکمرانی اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...