گندے پانی کا دریائے سندھ میں اخراج آلودگی کا سنگین مسئلہ
گندے پانی کا دریائے سندھ میں اخراج آلودگی کا سنگین مسئلہ چشمہ کی جھیلیں بھی آلودگی کی زد میں آ رہی ہیں ،شہریوں میں تشویش
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں شہر کے سیوریج کے گندے پانی کا دریائے سندھ میں اخراج ماحولیاتی آلودگی کا سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے سیوریج کے مضر صحت پانی سے جہاں دریائے سندھ کے پانی کے معیار کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے وہیں چشمہ کی خوبصورت جھیلیں بھی آلودگی کی زد میں آ رہی ہیں گندے پانی کے مسلسل اخراج سے جھیلوں کے قدرتی ماحول اور آبی حیات کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ جھیلوں کے کناروں پر جمع ہونے والے آلودہ پانی سے اٹھنے والی بدبو کے باعث دریائے سندھ کے کنارے آباد آبادیوں کے مکین بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ تعفن اور ماحولیاتی آلودگی سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے علاقہ مکینوں اور ماحولیاتی حلقوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سیوریج کے پانی کو دریائے سندھ اور چشمہ جھیلوں میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور گندے پانی کی صفائی کے لیے ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب سمیت مؤثر انتظامات کیے جائیں تاکہ آبی حیات، انسانی صحت اور قدرتی ماحول کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments