گارڈن ٹائون:نجی کالج کے باتھ روم سے 22سالہ طالبعلم کی لاش برآمد

گارڈن ٹائون:نجی کالج کے باتھ روم  سے 22سالہ طالبعلم کی لاش برآمد

گارڈن ٹاؤن میں نجی کالج کے باتھ روم سے 22 سالہ طالبعلم کی لاش برآمد ہو ئی ہے ۔

لاہور(کرائم سیل )گارڈن ٹاؤن میں نجی کالج کے باتھ روم سے 22 سالہ طالبعلم کی لاش برآمد ہو ئی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ سبزہ زار کا رہائشی شاہ زیب نجی کالج میں فورتھ ایئر کا طالبعلم تھا ، گزشتہ روز وہ واش روم میں گیا کافی دیر تک باہر نہ آنے پر اسکے دوستوں نے دستک دی ، دروازہ نہ کھولنے پر ساتھی طالبعلموں نے انتظامیہ کو بلالیا، دروازہ توڑا گیا تو شا ہ زیب مردہ حالت میں پڑا تھا ۔ پولیس کے مطابق ہلاکت نشہ زیادہ مقدار میں لینے کے با عث ہو ئی ،حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ میں واضح ہونگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں