سرحدی خلاف ورزی نہ رکی تو بھارت کو بھرپور جواب دینگے،صدر ممنون حسین

کراچی (دنیا نیوز)صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ ڈرون حملے بند ہونے چاہئیں،ایل او سی پر بھارتی جارحیت بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، کراچی میں امن کے بغیر معیشت ترقی نہیں کر سکتی۔

صدر مملکت ممنون حسین نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی،گورنر سندھ عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ بھی صدر کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر صدر مملکت نے ڈرون حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ان حملوں کا ردعمل بہت منفی ہے۔کنٹرول لائن پر بھارت کی سرحدی خلاف ورزی پر صدر ممنون حسین نے کہا بھارتی جارحیت بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے،ایل او سی کی خلاف ورزی نہ رکی تو بھرپور جواب دیں گے۔انہوں نے کہا جرائم کے خاتمے کے لیے عوام حکومت کی مدد کرے،کراچی میں امن کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں،ممنون حسین نے بتایا حکومت معیشت بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے اور مہنگائی پر قابو پا لیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں