ٹونی ہیمنگز پی سی بی کے چیف کیوریٹر کے عہدے کیلئے مضبوط امیدوار

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ میں ٹونی ہیمنگز چیف کیوریٹر کا عہدہ سنبھالنے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف کیوریٹر کی تلاش کے لیے پی سی بی نے اشتہار دیا تھا اور 16 مئی تک درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چند روز میں چیف کیوریٹر کا اعلان ہوگا اور آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ٹونی ہیمنگز کے ساتھ بات چیت جاری ہے، ٹونی آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی کے سابق ہیڈ کیوریٹر ہیں۔

ٹونی ہیمنگز پرتھ سٹیڈیم میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں جب کہ سعودی عرب میں فٹ بال گراؤنڈز تیار کرنے کا بھی تجربہ رکھتے ہیں، غیر ملکی کیوریٹر پاکستان کے کیوریٹرز اور گراؤنڈ سٹاف کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق تیار کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے قبل تین وینیوز کے گراؤنڈز اور پچز کی تیاری غیر ملکی کیوریٹر کی ذمہ داری ہوگی اور ٹونی ہیمنگز اس میں آغا زاہد کی جگہ لینے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں