اسلام آباد (دنیا نیوز) بھارت کا سرجیکل اسٹرائیکس کا دعویٰ پاکستان نے سختی سے مسترد کر دیا ۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک ہوئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔ بھارت نے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کو سرجیکل اسٹرائیک کا نام دے دیا ۔ بھارت کا یہ دعویٰ پاکستان نے مسترد کر دیا ۔ ترجمان پاک فوج نے دو ٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ پاکستان میں کہیں بھی کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں ہوئی ۔ اگر سرجیکل اسٹرائیک کی کوشش بھی کی گئی تو بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے ۔ There has been no surgical strike by India,instead there had been cross border fire initiated and conducted by... https://t.co/OxIPiMbaLZ — ISPR (@ISPR_Official) September 29, 2016 آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے موثر جواب دیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ دو پاکستانی فوجیوں کی شہادت بھی فائرنگ کے تبادلے میں ہوئی ۔