چین نے روسی صدر پیوٹن کو ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازدیا

چین نے روسی صدر پیوٹن کو ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازدیا

چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کو ملک کے اعلیٰ ترین ‘فرسٹ فرینڈ شپ میڈل’ سے نوازا ہے ۔

بیجنگ (اے ایف پی) جمعہ کو بیجنگ میں ہوئی ایک تقریب میں شی نے دونوں ممالک کے سفارتکاروں کے سامنے یہ میڈل پیوٹن کے گلے میں پہنایا۔ چین کا یہ انتہائی اعلیٰ اعزاز ایسی غیر ملکی شخصیات کو دیا جاتا ہے ، جنہوں نے چین کو جدید بنانے اور عالمی امن کو برقرار رکھنے کی خاطر خدمات سر انجام دی ہوں۔ امریکا کے ساتھ سفارتی اور تجارتی چینلجز کے پیش نظر بیجنگ اپنے پرانے اتحادی ملک روس کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری پیدا کرنے کی کوشش میں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں