پاکستان میں پہلے سمارٹ فون فلم فیسٹیول کا انعقاد ستمبرمیں ہوگا

پاکستان میں پہلے سمارٹ فون فلم فیسٹیول کا انعقاد ستمبرمیں ہوگا

ہالی ووڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ فلم ساز ربن کزانٹسیو خصوصی شرکت کرینگے

کراچی (سٹاف رپورٹر)آئی سمارٹ فلمز کے زیرِ اہتمام رواں سال ستمبر میں پاکستان میں بر اعظم ایشیا کی فلم سازی کی تاریخ میں پہلی بار سمارٹ فون فلم فیسٹیول کا انعقاد ہوگا جس میں ہالی ووڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ فلم ساز ربن کزانٹسیو خصوصی شرکت کیلئے پاکستان آئینگے ،اس بات کا اعلان گزشتہ شام پاک امریکن کلچرل سنٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا گیا ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں سمارٹ فون فلم فیسٹیول کا انعقاد آئی سمارٹ فلمز ، انٹرنیشنل آئی فون فلم فیسٹیول، وجود میڈیا، بلیز پروڈکشن اور انوویٹو کری ایشنز کے تعاون سے کیا جارہا ہے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی سمارٹ فلمز کے مشترکہ بانی کامران عطا نے کہا کہ جدید موبائل اور سمارٹ فونز کی عوام تک با آسانی رسائی نے بِلا امتیاز ہر مرد و عورت کو متاثر کن ویڈیوز فلمبند کرنے کے قابل بنادیا ہے جسکی بدولت ہمارے نوجوانوں کے ہاتھ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے برملا اظہار کا ایک انتہائی سود مند میڈیم میسر آیا ہے ، تقریب سے آئی فون فلمز کے مشترکہ بانی عابد بیلی نے بھی خطاب کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں