اداکارہ وماڈل صباقمرکی سگریٹ تھامے تصاویروائرل
اداکارہ وماڈل صبا قمر نے پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوالیا ہے
لاہور(نیٹ نیوز) اور ان دنوں وہ اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں تاہم اب ان کی چند تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جن میں نامناسب لباس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سگریٹ بھی ہاتھ میں پکڑ رکھی ہے ۔ منظر عام پر آنیوالی ان تصاویر میں اداکارہ و ماڈل صبا قمر مبینہ طور پر سگریٹ پیتی ہوئی نظر آرہی ہیں اس سے قبل نازیبا پینٹ کوٹ زیب تن کئے ہوئے ان کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔