پراپرٹی ڈیلر نے ڈی ایچ اے کی جعلی فائل دے کر 10لاکھ روپے ہتھیا لئے
راہوالی (نمائندہ دنیا) مبینہ نوسرباز پراپرٹی ڈیلر نے شہری کو ڈی ایچ اے گوجرانوالہ کے پلاٹ کی جعلی فائل دے کر دس لاکھ روپے ہتھیا لیے ۔
بدوکی گوسائیاں کے رہائشی عاطف شہزاد نے پولیس کو درخواست دی کہ کولوکی چیمہ کے عابد چیمہ نے اسے ڈی ایچ اے کے پلاٹ کی فائل فروخت کر کے دس لاکھ روپے وصول کیے ۔ بعدازاں فائل کی جانچ پڑتال پر وہ جعلی ثابت ہوئی۔ رقم کی واپسی کے مطالبے پر ملزم نے خرم شہزاد اور اورنگزیب کی موجودگی میں چیک دیا، جو اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے کے باعث ڈس آنر ہو گیا۔ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments