کینٹ3:منشیات فروشوں سے 30لٹر دیسی شراب برآمد
راہوالی (نامہ نگار) تھانہ کینٹ پولیس نے تین مبینہ منشیات فروشوں کے قبضے سے 30 لٹر دیسی شراب برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔
تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی محمد شہباز نت نے ریلوے روڈ پر ریلوے سٹیشن کی جانب سے آنیوالے ملزم ارشد سکنہ محلہ جمیل پورہ کے قبضے سے 10لٹر دیسی شراب برآمد کی۔ دوسری کارروائی میں اے ایس آئی علی نواز نے محلہ اختر آباد ریلوے پھاٹک کے قریب سے رضوان اور ویلیم سکنہ محلہ جمیل پورہ شرقی راہوالی کے قبضے سے دو گیلنوں میں موجود 20لٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔ پولیس نے تینوں ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments