کاہنہ:فارم ہاؤس میں شیرنی کا حملہ،ملازم جاں بحق
ٹک ٹاکر نعمان نے شیرنی کو کھلا چھوڑا،اس نے طلحہ کو نوچ ڈالا فارم مالک فیاض کی واقعہ چھپانے کی کوشش، ٹک ٹاکر سمیت گرفتار
لاہور،کاہنہ (کرائم رپورٹر،نمائندہ دنیا، نامہ نگار)کاہنہ میں فارم ہاؤس پر شیرنی کے حملے میں 19 سالہ نوجوان جاں بحق ، فارم ہاؤس کے مالک اور ٹک ٹاکرکو گرفتار کرلیا گیا ۔ کاہنہ کے علاقہ میں فیاض عرف فیضی کے فارم ہاؤس پر ویڈیو بنانے کیلئے ٹک ٹاکر نعمان حسن نے وہاں موجود شیر نی کو پنجرے سے نکال کر کھلا چھوڑدیاا اور خود ٹک ٹاک ویڈیو بنانی شروع کر دی اس دوران شیرنی نے اچانک فارم ہاؤس کے ملازم 19 سالہ طلحہ کو حملہ کرکے جسم کے حصوں کو جگہ جگہ سے نوچ کر شدید زخمی کر دیا،زخمی طلحہ کو فوری علاج کیلئے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا، متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ۔دوسری طرف ملزم واقعے کی حقیقت چھپانے کیلئے حملے کو کتے کا حملہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتے رہے تاہم جانچ پڑتال کے دوران شیرنی کے حملے کا انکشاف ہوا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے فارم ہاؤس کے مالک اور ٹک ٹاکر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ فارم ہاؤس سیل کرکے شیرنی کو وائلڈ لائف حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments