وارداتیں:شہریوں سے لاکھوں نقدی ،فونز، اشیا چھن گئیں

وارداتیں:شہریوں سے لاکھوں نقدی ،فونز، اشیا چھن گئیں

مانگامنڈی میں دلاور 3لاکھ ، باغبانپورہ میں تقدس پونے 3لاکھ سے محروم ہوگیا

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی،موبائل فونز ،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگرقیمتی اشیا لوٹ لی گئیں۔ مانگا منڈی میں دلاور سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں تقدس سے 2لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون، ٹاؤن شپ میں ندیم سے 2لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، شالیمار میں قیصر سے 2لاکھ 35ہزار روپے ،موبائل فون اور قیمتی سامان ،ستو کتلہ کے علاقے میں عاشق سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون،نوانکوٹ میں امجد سے 20 ہزار روپے  اور موبائل فون چھینا گیا۔ جنوبی چھائونی سے شفقت، اقبال ٹاؤن سے شفیق ،کوٹ لکھپت سے اصغر اور شفیق آباد سے عثمان کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...