نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے پر 3ملزموں کیخلاف مقدمہ
منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار) موضع سیخواں میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے پر تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
صفدر نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ اپنے ڈیرے پر گیا تو اس کا بیٹا لہولہان حالت میں موجود تھا۔ اس نے اپنی بیوی سے دریافت کیا تو اس نے بتایا کہ ان کا بکرا ظفر، آصف اور اظہر کی زمین پر چلا گیا تھا۔ اس کا بیٹا بکرا واپس لانے کے لیے گیا تو ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments