شاہدرہ :بس کی ٹکر سے 6سالہ بچی جاں بحق ، والدہ زخمی

شاہدرہ :بس کی ٹکر سے 6سالہ بچی جاں بحق ، والدہ زخمی

گاڑی نے بیک کرتے سڑک پر جاتی ماں ، بیٹی کوٹکر ماردی،ڈرائیورگرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے میں بس کی ٹکر سے 6 سالہ بچی جاں بحق، والدہ شدید زخمی، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے کوٹ شہاب الدین میں بس کی ٹکر سے 6 سالہ بچی جاں بحق جبکہ اس کی والدہ شدید زخمی ہوگئیں۔ اطلاع ملنے پر حادثے کے بعد فرار ہونے والے بس ڈرائیور کو شاہدرہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق بس ڈرائیور گاڑی ریورس کر رہا تھا کہ اس دوران سڑک پر اپنی والدہ کے ہمراہ پیدل چلنے والی بچی کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں 6 سالہ  انابیہ اور اس کی والدہ زخمی ہوگئیں، جنہیں فوری طور پر شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئی جس پر پولیس نے فوری ایکشن کرتے ہوئے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کر لیا، دوسری جانب حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ڈرائیور اور بس کمپنی کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...