بیٹی نے 12 سال کی عمر میں خودکشی کی کوشش کی، مہیش بھٹ

بیٹی نے 12 سال کی عمر میں خودکشی کی کوشش کی، مہیش بھٹ

فلم کی روشنیاں صرف دیکھنے والوں کیلئے ، کام کرنے والے ڈپریشن کا شکار رہتے ہیں

ممبئی(این این آئی) نامور فلمساز وہدایت کار مہیش بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ میری بیٹی شاہین بھٹ نے 12 سال کی عمر میں خودکشی کی کوشش کی تھی۔بالی ووڈ کو سڑک ، عاشقی ، زخم ، دشمن، مرڈر اور راز سمیت متعدد کامیاب فلمیں دینے والے نامور ہدایت کار مہیش بھٹ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی شاہین بھٹ (جو عالیہ بھٹ سے عمر میں بڑی ہیں) نے 12 سے 13 سال کی عمر میں خودکشی کی کوشش کی تھی اور 16 سال کی عمر میں ہم پر یہ بات عیاں ہوئی کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہے ۔مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کی روشنیاں صرف دیکھنے والوں کے لیے ہیں لیکن ان میں کام کرنے والے ہمیشہ ڈپریشن کا شکار رہتے ہیں اور کام نہ ملنے کی وجہ سے متعدد فنکار اپنی زندگی کا خاتمہ کرچکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں