دپیکا ، پریانکا کے بعد ٹائیگر کی بھی ہالی ووڈ میں انٹری کی تیاریاں

 دپیکا ، پریانکا کے بعد ٹائیگر کی بھی  ہالی ووڈ میں انٹری کی تیاریاں

دپیکا اور پریانکا کے بعد اب بھارتی اداکار ٹائیگر شروف بھی ہالی ووڈ میں انٹری کی تیاریاں کررہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون .....

ممبئی(آن لائن )اور پریانکا چوپڑا کے بعد اب ٹائیگر شروف بھی ہالی ووڈ میں قدم رکھنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی میں حالیہ دنوں میں مشہور ہالی ووڈ پروڈیوسر لارنس کیسن آف نے انتہائی خاموشی سے ٹائیگر سے ملاقات کی اور فلم کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹائیگر کی ہالی ووڈ پروڈیوسر سے متعدد ملاقاتیں ہوچکی ہیں اس کے علاوہ ٹائیگر کا نام مشہور بھارتی اداکار گلشن گروور کے بیٹے سنجے گروور نے ہالی ووڈ فلم کیلئے دیا جو ٹائیگر کے سکول کے دوست ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں