18 سال کی عمر میں جنسی ہراساں کیا گیا، سنی لیون

18 سال کی عمر میں جنسی ہراساں کیا گیا، سنی لیون

گلوکار نے ہراساں کیا ،اس گھنائونی حرکت پر میں خاموش نہیں بیٹھی:اداکارہ

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی آئٹم گرل سنی لیون بھی نوعمری میں جنسی ہراسانی کا شکار ہوئی ہیں جس کا انکشاف انہوں نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں کیا۔ بالی ووڈ میں آئٹم گرل کے نام سے مشہور اداکارہ سنی لیون نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیریئر کے ابتدائی دور میں ایک میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران جب میں محض 18 برس کی تھی مجھے ویڈیو میں شامل گلوکار نے جنسی طور پر ہراساں کیا اور بدسلوکی کرنے کی کوشش کی۔ سنی نے کہا کہ اس وقت میرے اندر کی پنجابی خاتون جاگ گئی تھی جو اپنے ساتھ کچھ بھی غلط ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتی، میں بھی اپنے ساتھ ہونیوالی اس گھناؤنی حرکت پر خاموش نہیں بیٹھی اور پروڈیوسر سے واقعے کی شکایت کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں