فلم دیکھنے کے بعد خاتون نے تھپڑ رسید کیا تھا:ابھیشک بچن

فلم دیکھنے کے بعد خاتون نے تھپڑ رسید کیا تھا:ابھیشک بچن

خاتون نے کہا خاندان کو شرمند کر رہے ہو، برائے مہربانی اداکاری چھوڑ دو:اداکار

ممبئی(شوبز ڈیسک) فلم میں خراب اداکاری پر خاتون نے بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن کو تھپڑ رسید کیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ابھیشک بچن نے فلمی تقریب میں زندگی میں پیش آنے والے انوکھے واقعے سے متعلق انکشاف کیا کہ وہ 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم شرارت دیکھنے کے لئے سینما گئے تاکہ لوگوں کا فلم کے حوالے سے رد عمل جان سکیں کہ فلم کیسی ہے ۔ابھیشک نے کہا کہ فلم دیکھنے کے بعد ایک خاتون نے باہر آکر مجھے زور دار تھپڑ مارا اور کہنے لگی کہ تم اپنے خاندان کو شرمندہ کر رہے ہو برائے مہربانی اداکاری چھوڑ دو، خاتون کی اُس حرکت پر مجھے بہت غصہ آیا لیکن آج میں وہ وقت یاد کرکے ہنستا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں