بالی ووڈاداکار عامرخان ، تنوشری دتہ کی حمایت میں بول پڑے

بالی ووڈاداکار عامرخان ، تنوشری دتہ کی حمایت میں بول پڑے

نامور بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اداکارہ تنوشری دتہ اور نانا پاٹیکر جنسی ہراسگی معاملے پر لب کشائی کرتے ہوئے اسے افسوس ناک قراردے دیا۔

ممبئی(نیٹ نیوز) حال ہی میں فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘کی ٹریلر لانچنگ تقریب کے دوران صحافیوں کے سوال پر عامر خان نے اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا وہ اس بارے میں زیادہ کچھ نہیں جانتے لہٰذا اس پر تبصرہ کرنا ٹھیک نہیں ہوگا لیکن اگر واقعی میں اداکارہ کے ساتھ کچھ ایسا ہوا ہے تو یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس واقعے کی تفتیش کرنے پر بھی زور دیا ۔ دوسری جانب جب امیتابھ بچن سے اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کیلئے کہاگیا تو انہوں نے غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملے پر کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کردیا اور کہامیرا نام نہ تو تنوشری دتہ ہے اور نہ ہی نانا پاٹیکر،لہذا اس معاملے پر میری طرف سے تبصرہ نہ کرنا ہی بہتر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں