کاجول کا اجے سے شادی پر والدین کی مخالفت کی وجہ کا انکشاف
بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے اجے دیوگن سے شادی پر والدین کی مخالفت کی وجہ بتا دی۔
ممبئی (آن لائن) بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کاجول نے اجے دیوگن سے شادی کے لئے والدین کی مخالفت کی وجہ کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کی فیملیز میں سے کوئی بھی نہیں چاہتا تھاکہ ہم شادی کریں اور جب میں نے اپنے والد کو اجے دیوگن سے شادی کے متعلق بتایا تو انہوں نے ایک ہفتے تک مجھ سے بات نہیں کی تھی،والد مجھ سے پوچھتے کہ تم شادی کیوں کرنا چاہتی ہو، تم ابھی بہت چھوٹی ہو اور تمہارا کیریئر بھی اچھا جا رہا ہے لیکن مجھے شادی کرنا تھی اور یہی نہیں ہم دونوں ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں جس پر بہت سے لوگوں کو تحفظات تھے ۔