سلیم جاوید کا گایا ہوا گیت ’’وش ملے ‘‘بھارتی فلم میں شامل

 سلیم جاوید کا گایا ہوا گیت ’’وش ملے ‘‘بھارتی فلم میں شامل

لیجنڈ گلوکار سلیم جاوید کے 25 برس قبل گائے ہوئے مقبول ترین گیت ’’ وش ملے ‘‘ کو بھارتی فلم ’’ ٹھگز آف ہندوستان‘‘ میں شامل کرلیا گیا ۔

کراچی(سٹاف رپورٹر )مذکورہ فلم کے اس گیت کو گزشتہ روز تشہیری مہم کے سلسلے میں سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا گیا ہے، جسے امیتابھ بچن اور عامر خان پر فلمایا گیا ، ریلیز کے موقع پر بتایا گیا کہ وش ملے پاکستان کے صوبے بلوچستان کا ثقافتی و فوک گیت ہے جو خوشی کے موقع پر بلوچستان کے بڑے سرداروں کی تقریب میں پیش کیا جاتا ہے ، اس گیت کو کوک سٹوڈیو میں بھی پیش کیا گیا ۔واضح رہے کہ لیجنڈ گلوکار سلیم جاوید یہ گیت لائیو گانے پر کالج کے سالانہ فنکشن میں دو گروپوں کی فا ئرنگ سے زخمی ہوگئے تھے، کہا جاتا ہے کہ ایک گروپ نے اس گیت کو گانے سے منع کیا تھا ۔مذکورہ فلم بھارت سمیت دنیابھر میں 8 نومبر کو ریلیز کی جائیگی پاکستان میں اس فلم کو اسی روز ڈسٹری بیوشن کلب ریلیزکریگا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں