نیا ٹیلنٹ می ٹو کی کہانیاں سن کر خوف زدہ ہوگا:سیف علی خان

نیا ٹیلنٹ می ٹو کی کہانیاں سن کر  خوف زدہ ہوگا:سیف علی خان

اداکار سیف علی خان کا ماننا ہے کہ انڈسٹری ممبرز کو خواتین کیلئے بالی ووڈ کو محفوظ بنانا چاہیے تاکہ وہ سکون سے کام کرسکیں۔

لاہور(نیٹ نیوز)سیف کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا ماضی میں یقیناً ایسے بہت سے نامناسب اور نازیبا واقعات ہوئے ہیں اور میں جانتا ہوں کہ نیا ٹیلنٹ ان کہانیوں کو سننے کے بعد شاید انڈسٹری کا حصہ بنتے ہوئے خوف محسوس کریگا لیکن بالی ووڈ کا حصہ ہوتے ہوئے ہمیں چاہئے کہ خواتین کیساتھ اچھا سلوک کیا جائے اور خود کو ملی ہوئی طاقت کا غلط استعمال نہ کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں