رنویر کے لائف سٹائل اور سونے کی عادت سے نفرت ہے ، دپیکا
رنویر بہت جذباتی اور حساس ہیں جو لوگوں کے سامنے رونے سے بالکل نہیں گھبراتے ، اداکارہ
ممبئی (اے این این )بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کا اپنے ہونے والے شوہر رنویر سنگھ کے بارے میں کہنا ہے کہ انہیں رنویر کے لائف سٹائل اور سونے کی عادت سے نفرت ہے لیکن انہیں اپنے منگیتر کا جذباتی انداز بہت پسند ہے ۔ دپیکا نے کہا کہ ان کے اور رنویر کے درمیان محبت کا آغاز 6 سال قبل فلم رام لیلا کے سیٹ پر ہواتھا ۔دپیکا نے رنویر کی پسندیدہ عادتوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں رنویر کا جذباتی انداز بہت پسند ہے وہ اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے رونے سے بھی نہیں گھبراتے ۔