بالی ووڈ انڈسٹری میں ’’می ٹو‘‘ کے بعد ’’شی ٹو‘‘کی انٹری
تنو شری کی سب سے بڑی حقیقت یہ ہے کہ وہ ہم جنس پرست ہے ،راکھی ساونت
لاہور(نیٹ نیوز)بالی ووڈ انڈسٹری میں می ٹو مہم کیساتھ ساتھ ایک اور نئی مہم ’’شی ٹو ‘‘ شروع ہوگئی، تنو شری د تہ کی جانب سے ہتک عزت کے الزام کے جواب میں راکھی ساونت نے اداکارہ پر جنسی استحصال جیسے سنگین الزامات لگادیئے ۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے تنو شری د تہ پر نشیلی سگریٹ پلانے اور جنسی استحصال کا الزام عائد کرتے ہوئے بتایا وہ مجھے پارٹی میں لے جاتی تھی اور وہاں نشیلی اشیا خود بھی لیتی اور مجھے بھی دیتی تھی۔راکھی ساونت نے میڈیا کو بتایا آپ لوگ سوچ رہے ہوں گے کہ ایک لڑکی کسی لڑکی کا جنسی استحصال کیسے کر سکتی ہے ؟ تو میں بتا دوں تنو شری دتہ کی سب سے بڑی حقیقت یہ ہے کہ وہ ہم جنس پرست ہے۔