جامنی رنگ کے جوتے پہننے پر رنویر سنگھ کو سخت تنقید کا سامنا
رنویر سنگھ کا شمار اس وقت بالی ووڈ کے مشہور ترین نوجوان اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن کبھی کبھی رنبیر الٹے سیدھے پہناوے زیب تن کرنے میں اس قدر آگے نکل جاتے ہیں کہ آئے روز سخت تنقید کی زد میں رہتے ہیں
لاہور(نیٹ نیوز)رنویر سنگھ کا شمار اس وقت بالی ووڈ کے مشہور ترین نوجوان اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن کبھی کبھی رنبیر الٹے سیدھے پہناوے زیب تن کرنے میں اس قدر آگے نکل جاتے ہیں کہ آئے روز سخت تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ گزشتہ دنوں ایک بار پھر ان کیساتھ ہوا جب انہوں نے جامنی رنگ کے جوتے پہنے حالانکہ وہ اس وقت اپنی شادی کی وجہ سے خبروں کی سرخیوں میں ہیں مگر ناقدین انہیں تنقید کا نشانہ بنانے سے بالکل بھی نہیں چُوک رہے ۔