بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی آج نمائش

بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی آج نمائش

فلم کا تین سو کروڑ بجٹ، یورپی ملک مالٹا کے دلفریب ساحل پر عکسبندی کی گئی

لاہور(کلچرل رپورٹر)ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام بالی ووڈ کی تاریخ کی مہنگی ترین فلم ٹھگز آف ہندوستان آج پاکستانی سینمائوں کی زینت بنے گی ۔اس فلم کو بھارت کے تہوار دیوالی کے موقع پر ریلیز کیاجا رہاہے ۔بتایاگیاہے کہ فلم کا مجموعی بجٹ تین سو کروڑ سے زائد ہے ۔ فلم کی عکسبندی یورپی ملک مالٹا کے دلفریب ساحل پر کی گئی ہے ۔ فلم میں امیتابھ بچن نے ابوبکر آزادنامی لڑاکا لیڈرکا کردار ادا کیا ہے جبکہ عامر خان فرنگی ملاح نامی ٹھگ کے کردار میں نظر آئیں گے جسے انگریز سرکار اور ٹھگوں کے گروپ کے درمیان صلح کا معاہدہ کروانے کا ٹاسک ملتا ہے ۔ ڈائریکٹر وجے کرشنا اچاریہ کی زیر ہدایت بنی اس فلم کی عکسبندی خصوصی طور پر تیار کئے گئے سینکڑوں ٹن وزنی دیو ہیکل بحری جہازوں پر کی گئی ہے ۔ لاہوراور کراچی میں فلم کے پریس شوز کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں