غیراخلاقی تصاویر لیک،اکشرا ہاسن کا پولیس سے رابطہ
بالی ووڈ کی معروف شخصیت کمل ہاسن کی بیٹی اداکارہ اکشرا ہاسن کیساتھ پیش آنیوالا افسوسناک واقعہ بالی ووڈ میں جنسی ہراسگی کی تازہ ترین مثال قرار دی جا سکتی ہے
ممبئی(این این آئی) ،رپورٹ کیمطابق انکی ذاتی نوعیت کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک کر دی گئی ہیں اور اب یہ تصاویر بڑے پیمانے پر عام ہو چکی ہیں۔ اکشرا ہاسن نے ممبئی کے ایک پولیس سٹیشن جا کر اس واقعے کے متعلق اپنی شکایت درج کروائی ہے اور اْن کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے سے بے حد پریشان اور ذہنی صدمے میں مبتلا ہیں۔