اکشے کمار کو سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے طلب کرلیا

اکشے کمار کو سپیشل انویسٹی گیشن  ٹیم نے طلب کرلیا

)بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کو بھارتی پنجاب کے ضلع فرید کوٹ میں تین سال قبل ہونیوالے فسادات کی تحقیقات کرنیوالی سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے طلب کرلیا۔

لاہور(نیٹ نیوز اکشے کمار کا کہنا ہے کہ وہ جیل میں قید ڈیرہ سچاسود ا کے چیف گرمیت رام سے کبھی بھی نہیں ملے ۔فسادات کی تحقیقات کرنیوالے کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ سابق نائب وزیراعلیٰ سکھبیر اور گرمیت رام سنگھ نے ڈیرہ سچا سودا کے چیف کی فلم ’’ایم ایس جی‘‘کی ریلیز کے سلسلے میں اکشے کمار سے ممبئی میں فلیٹ پر ملاقات کی تھی۔ پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم نے پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل اور اُن کے بیٹے سکھبیر سنگھ بادل کو بھی طلب کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں