بالی ووڈ کامیڈین کپل شرما کارشتہ بھیجنے سے متعلق انکشاف

بالی ووڈ کامیڈین کپل شرما کارشتہ بھیجنے سے متعلق انکشاف

بالی ووڈ کامیڈین کپل شرما کا کہنا ہے کہ جب پہلی بارانہوں نے اپنی ہونیوالی بیوی گینی کے گھررشتہ بھیجا تو انکے سسر نے انہیں مسترد کردیا تھا۔

ممبئی(نیٹ نیوز) انہوں نے بتایا وہ اور گینی 2005 میں کالج میں ملے تھے جب گینی کی عمر 19 اور ان کی 24 برس تھی،جب میرے مالی حالات تھوڑے ٹھیک ہوئے تو میری والدہ گینی کے گھر رشتہ لیکر گئیں تاہم گینی کے والد نے بڑے پیارسے بولا ’’شٹ اپ‘‘ اورمجھے مسترد کر دیا اسکے بعد میں ممبئی آگیا اور میری کامیابی کا سفر شروع ہوگیا تاہم اس وقت بھی میں گینی کو بھولا نہیں تھا بعد ازاں 2016 میں ،میں نے فیصلہ کیا کہ مجھے گینی سے شادی کرلینی چاہیے اور میں نے اسے دوبارہ کال کی اور شادی کی پیشکش کی تاہم اس بار گینی کے والد نے مجھے مسترد نہیں کیا۔واضح رہے کپل اور گینی 13 سال تک محبت کے رشتے میں بندھے رہنے کے بعد اگلے ماہ 12 دسمبرکو شادی کے بندھن میں بندھ جائینگے جبکہ دونوں کے استقبالئے کی تقریب 22 دسمبر کوہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں