مہیش بھٹ نے عالیہ اور رنبیر کی محبت کی تصدیق کردی

مہیش بھٹ نے عالیہ اور رنبیر کی محبت کی تصدیق کردی

ہدایتکار مہیش بھٹ نے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی ایک دوسرے سے محبت کی تصدیق کردی ۔

ممبئی (اے پی پی)ذرائع ابلاغ کے مطابق مہیش بھٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی بیٹی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی محبت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ انکا کہنا تھا مجھے رنبیر کپور پسند ہے وہ ایک اچھا لڑکا ہے لیکن شادی کا معاملہ ایک ایسی چیز ہے جو ان دونوں کو خود حل کرنا ہے کیونکہ میں ایسا شخص نہیں ہوں جو اس بات کا اندازہ لگاتا رہوں کہ ان دونوں کی شادی کب ہوگی یا انکا رشتہ کس سمت جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں