سونم کپور نے فوادخان کیساتھ اپنی جوڑی کو بہترین قراردے دیا

 سونم کپور نے فوادخان کیساتھ اپنی  جوڑی کو بہترین قراردے دیا

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے پاکستانی اداکار فواد خان کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا ہے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے پاکستانی اداکار فواد خان کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور فواد ایک ساتھ سکرین پر بے حد اچھے لگتے تھے ۔ ’’کافی ود کرن‘‘پروگرام میں سونم کپور اپنی بہن ریحاکپور اور بھائی ہرشوردھن کپور کے ساتھ شریک ہوئیں،شو میں ریپڈ فائر راؤنڈ کے دوران جب کرن جوہر نے سونم سے سوال کیا کہ آپ کی آن سکرین جوڑی کس کے ساتھ سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے تو سونم نے کہا میری اور فواد خان کی آن سکرین جوڑی بہترین تھی لیکن سلمان خان کے ساتھ بھی اچھی لگتی ہوں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں