سونونگم کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی: بھارتی وزیر کا انکشاف
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے سابق وزیرنارائن رانے کے بیٹے نلیش نے انکشاف کیا ہے کہ ہندوانتہا پسند جماعت شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے نے گلوکار سونو نگم کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی،
ممبئی(شوبز ڈیسک)شیوسینا نے سونو نگم پرقاتلانہ حملہ بھی کیا جو ناکام رہاتھا۔نلیش نے اپنے الزامات کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا اورکہا کہ سونو نگم اور بال ٹھاکرے کی فیملی کے درمیان تعلقات کی نوعیت کیا تھی اس بارے میں میری زبان نہ کھلوائی جائے ۔سونو نگم نے اس انکشاف پر کوئی ردعمل نہیں دیاہے ۔