عظیم فنکارہ کو کھودیا،رضامرادکاروحی بانوکو خراج عقیدت

 عظیم فنکارہ کو کھودیا،رضامرادکاروحی بانوکو خراج عقیدت

روحی بانو کا انتقال یقیناً قومی المیہ ہے ،ان کا نعم البدل ناممکن ہے :بالی ووڈ اداکار

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے نامور اداکار رضا مراد نے پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ روحی بانو کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ایک عظیم فنکارہ کو کھودیا ہے ۔روحی بانو کے چاہنے والے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی موجود ہیں۔ رضا مراد کا سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہناہے کہ ’’میں نے روحی بانو کے ان گنت ڈرامے دیکھے ہیں، جن میں لونگ پلے ، کانچ کا پل، زرد گلاب، قلعہ کہانی، حیرت کدہ اور ان کا آخری ڈرامہ ایک اورعورت شامل ہیں۔ روحی بانو کا انتقال یقیناً ایک قومی المیہ اور قومی سانحہ ہے ۔ ہم نے ایک بہت ہی عظیم فنکارہ کو کھویا ہے ، جن کا نعم البدل تقریباً ناممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں مرحومہ کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں اور ان کے صبر کیلئے دعاگو ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں