سارہ علی خان کا 18 سال کی عمر میں پہلی محبت کا اعتراف

سارہ علی خان کا 18 سال کی عمر میں پہلی محبت کا اعتراف

بولی ووڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے گزشتہ برس کرن جوہر کے شو میں کہا تھا کہ اگر ان سے شادی کرنے کی مرضی پوچھی جائے تو وہ رنبیر کپور سے شادی کریں گی

ممبئی(نیٹ نیوز)بولی ووڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے گزشتہ برس کرن جوہر کے شو میں کہا تھا کہ اگر ان سے شادی کرنے کی مرضی پوچھی جائے تو وہ رنبیر کپور سے شادی کریں گی۔ تاہم وہ دوستی کارتک آریان سے کریں گی۔ تاہم اب سارہ نے نیا بیان دے کر چند سال قبل ہونے والی چہ مگوئیوں کو سچ ثابت کر دکھایا۔23 سالہ سارہ نے پہلی بار اعتراف کیا کہ انہیں پہلی محبت 18 سال کی عمر کے بعد مہارا شٹر کے سابق وزیر اعلیٰ سشیل کمار شندے کے نواسے ویر پہاڑیا سے ہی ہوئی اور ان دونوں کے تعلقات چند سال تک قائم رہے ۔ ویر پہاڑیا نے نہ تو دھوکا دیا اور نہ ہی چھوڑ کر چلے گئے ۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان دونوں نے متعدد مرتبہ ملاقاتیں کیں اور علیحدگی کے بعد تاحال اداکارہ کے تعلقات کسی اور لڑکے سے استوار نہیں ہوئے ۔ تاہم اداکارہ نے ویر پہاڑیا سے تعلقات ختم ہونے کی وجہ نہیں بتائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں