میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کادعویٰ علی ظفر نے جلد فیصلے کیلئے اپیل کردی

 میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کادعویٰ  علی ظفر نے جلد فیصلے کیلئے اپیل کردی

گلوکار علی ظفر نے اداکارہ میشا شفیع کیخلاف دائر کئے گئے ہتک عزت کے دعویٰ کے جلد فیصلے کے لئے سیشن عدالت میں ایک اور درخواست دائر کر دی۔

لاہور(عدالتی رپورٹر) عدالت نے درخواست پر میشا شفیع کو 19 مارچ کے لئے نوٹس جاری کر دیا۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ایک سال سے کیس زیر سماعت ہے ،میشا شفیع مختلف طریقوں سے کیس کو التوا کا شکار کر رہی ہیں ،اس لئے استدعا ہے کہ عدالت کیس کا ایک ماہ میں فیصلہ کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں