’’بھارت ہم سے نہ الجھنا ‘‘میکال ذوالفقار کی دلیرانہ وارننگ
حب الوطنی کے جذبہ سے بھرپور فلم ’’شیر دل‘‘ آج ملک بھر میں ریلیز کی جائیگی
کراچی (شوبز ڈیسک) نامور پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار کی حب الوطنی کے جذبہ سے بھرپور فلم’’شیر دل‘‘ آج ملک بھر میں ریلیز ہورہی ہے ۔ فلم میں میکال ایئرفورس پائلٹ کاکردار نبھاتے نظر آئیں گے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم نے فلم میں پاک بھارت تعلقات کو اس طرح پیش کیا ہے کہ دونوں ممالک کا وقار قائم رہے ۔پاک فضائیہ کی جانب سے میں بھارت کو یہ پیغام دینا چاہتاہوں کہ ہم ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ، ہم کہیں نہیں جارہے ۔ ہم جارحیت پسند نہیں ہیں لیکن ہم اپنا دفاع کرناجانتے ہیں لہٰذا ہم سے نہیں الجھنا۔