فلم ’’لا ل کبوتر‘‘آسٹریلیا میں ریلیز
ہدایتکارکمال خان کی فلم ’’لال کبوتر‘‘ آسٹریلیا میں ریلیز کردی گئی
لاہور(کلچرل رپورٹر)۔خیال رہے کہ مذکورہ فلم 22 مارچ کو پاکستان میں ریلیز کی گئی تھی، آسٹریلیا میں فلم کی ریلیز کوپاکستان فلم انڈسٹری کی بہت بڑی کامیابی تصور کیا جارہا ہے ۔ فلم آسٹریلیاکے شہر سڈنی،پرتھ ، برسبین ، ایڈیلیڈ اور میلبورن کے دس سے زائد سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہے اور پاکستانی شائقین کی بڑی تعداد فلم دیکھنے سینماگھروں کا رخ کر رہی ہے۔