دپیکا کا رنویر پر بلے سے ’’تشدد‘‘

 دپیکا کا رنویر پر بلے سے ’’تشدد‘‘

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی اہلیہ دپیکا پڈوکون کے ہاتھوں بلے سے مار کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

مبئی(نیٹ نیوز)بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی اہلیہ دپیکا پڈوکون کے ہاتھوں بلے سے مار کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دپیکا کے ہاتھوں مار کھا رہے ہیں دراصل یہ حقیقی مار نہیں بلکہ مذاق کے طور پر بنایا ایک ویڈیو کلپ ہے جسے انہوں نے اپنی نئی آنیوالی کرکٹ کی کہانی پر مبنی فلم ’’83‘‘ میں شامل ہونے کے موقع پر بنایا ۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوشیئر کرنے کے ساتھ رنویر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ یہ میری حقیقی اور فلمی زندگی کی کہانی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں