صحافی کے ساتھ بدسلوکی ،سلمان خان کے خلا ف عدالت میں شکایت درج
بھارتی صحافی نے بدسلوکی کرنے پر بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان کے خلاف عدالت میں شکایت درج کرادی۔
ممبئی(شوبز ڈیسک)میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافی اشوک ایس پانڈے نے سلمان خان اوران کے ماتحت وجے کیخلاف ممبئی کی عدالت میں شکایت درج کرائی ہے جس میں انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ 24 اپریل کو ایک مقام پر سلمان خان سے سائیکل چلاتے ہوئے ویڈیوبنانے کی اجازت مانگی تھی اور وہ اس پر راضی بھی ہوگئے جب ویڈیو بنانی شروع کی تو اچانک سلمان او ر ان کے ساتھ موجود لوگوں نے مل کرماراپیٹا۔