نورا فتیحی نے آگ کے ساتھ رقص کرنے کو مشکل کام قراردیدیا

نورا فتیحی نے آگ کے ساتھ  رقص کرنے کو مشکل کام قراردیدیا

مراکشی نژاد بالی ووڈ ڈانسر نورا فتیحی نے نئی آنیوالی فلم ’’بٹلا ہاؤس ‘‘کے گانے ’’ساقی ‘‘پر آئٹم نمبر کیا ہے جس کی ویڈیودیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے

ممبئی (شوبزڈیسک)مراکشی نژاد بالی ووڈ ڈانسر نورا فتیحی نے نئی آنیوالی فلم ’’بٹلا ہاؤس ‘‘کے گانے ’’ساقی ‘‘پر آئٹم نمبر کیا ہے جس کی ویڈیودیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے ۔نورا فتیحی کا کہناہے کہ اس گانے میں پرفارمنس کیلئے انہوں نے محض 3 دن میں تیاری کی۔ اس گانے میں آگ کے ساتھ ڈانس پرفارمنس کی اور آگ کیساتھ ڈانس کرنا آسان نہیں ہوتا،یہ انتہائی مشکل کام ہے ۔اداکارہ نے کم وقت اور آگ کیساتھ پرفارمنس کو گانے کی ناکامی کیوجہ قرار نہیں دیا، تاہم انہوں نے اس ڈانس پرفارمنس کو مشکل قرار دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں