پیسے کمانے کیلئے پاکستان میں ضرور پرفارمنس کرونگی:شلپا شندے

پیسے کمانے کیلئے پاکستان میں ضرور  پرفارمنس کرونگی:شلپا شندے

بھارتی اداکارہ و ماڈل شلپا شندے نے کہا کہ وہ پیسے کمانے کی خاطر پاکستان میں ضرور پرفارمنس کریں گی

لاہور(نیٹ نیوز)بھارتی اداکارہ و ماڈل شلپا شندے نے کہا کہ وہ پیسے کمانے کی خاطر پاکستان میں ضرور پرفارمنس کریں گی۔ فنکاروں پر پرفارمنس کی وجہ سے پابندی لگانے والی تنظیموں کو فنکاروں کا روزگار کم کرنے پر شرم آنی چاہیے ۔ ٹائمز آف انڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں شلپا شندے نے پاکستان اور پاکستانی فنکاروں سے نفرت کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں پڑوسی ملک کے فنکاروں سے اتنی ہی نفرت ہے تو وہ نصرت فتح علی خان کو سننا کیوں نہیں چھوڑ دیتے ؟ شلپا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے عوام میں سے کوئی بھی جنگ نہیں چاہتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں